معیاری فلمسازی سے فنکاروں کو فائدہ ہورہاہے سلیم آفریدی
فلموں میں اس وقت ایسے موضوعات کی ضرورت ہے جو فلم دیکھنے والوں کو بھر پور تفریح فراہم کرسکے، سلیم آفریدی
KARACHI:
مزاحیہ اداکار سلیم آفریدی نے کہا کہ کراچی میں فلمیں بننا فنکاروں کے لیے بے حد فائدہ مند ثابت ہورہا ہے کراچی اسٹیج سے وابستہ فنکاروں کو کراچی میں بننے والی فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا رہا ہے ۔
یہ بات انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ سلیم آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں بنائی جانیوالی فلموں میں مزاح کو اہمیت دی جارہی ہے،فلموں میں اس وقت ایسے موضوعات کی ضرورت ہے جو فلم دیکھنے والوں کو بھر پور تفریح فراہم کرسکے۔
انھوں نے کہا فلم انڈسٹری کا مستقبل روشن ہے ٹیلی ویژن سے فلم انڈسٹری میں آنے والے نوجوان ڈائریکٹر اور فنکار بہت محنت سے کام کررہے ہیں وہ اپنے کام سے سنجیدہ دکھائی دیتے ہیں اسی وجہ سے کامیاب ہیں۔انھوں نے کہا کہ عید پر پیش کیے جانے والے ڈراموں کی عوامی سطح پر ہونے والی پزیرائی سے مستقبل میں اس کے اچھے اثرات مرتب ہونگے۔