نادراآن لائن سسٹم کااجرااب گھر بیٹھے شناختی کارڈکی تجدیدہوگی

نادرا کا آن لائن فارم جلدنادراکی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب ہوگا۔

نادرا کا آن لائن فارم جلدنادراکی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب ہوگا۔ فوٹو : فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پیر کے روز نادرا ہیڈکوارٹرز میں قومی شناختی کارڈ کے آن لائن اجرا کا افتتاح کردیا۔


اب شہری اپنے شناختی کارڈز کی تجدید سمیت نادرا سے متعلق امور گھر بیٹھے آن لائن سسٹم کے تحت نمٹاسکیں گے۔ صرف پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کے دفتر آنا پڑے گا۔ 6 ماہ کے بعد پاسپورٹ کی تجدید بھی گھر بیٹھے ہوسکے گی۔ دبئی کی طرح کے13 نیکسٹ جنریشن بزنس سنٹر قائم کیے جائیں گے۔ نادرا چھ ماہ میں ڈی این اے لیب بنائیگا۔

میرج، برتھ سرٹیفکیٹس کے اجرا کیلیے سینٹر لائزڈ اور ڈیجیٹلائزڈ سسٹم لایا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق نادرا نے شناختی کارڈ کی آن لائن تجدید اور دیگر امور کیلیے جدید سافٹ ویئرتیارکرلیا ہے۔ نادرا کا آن لائن فارم جلدنادراکی آفیشل ویب سائٹ پردستیاب ہوگا۔
Load Next Story