ڈبلیو ایچ اونے ایک لاکھ کلورین ٹیبلٹس ای ڈی او ہیلتھ کو فراہم کردیں
محکمہ صحت 3لاکھ کلورین کی ٹیبلٹ فراہم کریگا
کراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ کی مجرمانہ غفلت کے باعث کراچی کے شہریوں کو پینے کے آلودہ پانی کے انکشاف کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ایک لاکھ کلورین کی ٹیبلٹ ای ڈی او ہیلتھ کو فراہم کردیں۔
جبکہ محکمہ صحت 3لاکھ کلورین کی ٹیبلٹ فراہم کریگا، ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداداللہ صدیقی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ پینے کے پانی میں کلورین کی ٹیبلٹ کا استعمال کریں تاکہ پانی میں موجودہ مختلف جراثیم کا خاتمہ ممکن ہوسکے،معلوم ہوا ہے کہ کراچی سے حاصل کیے جانے والے پانی کے نمونوں میں مختلف اقسام کے جراثیم کی نشوونما کی اطلاعات کے بعد عالمی ادارہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پرسٹی گورنمنٹ کے محکمہ صحت کوپینے کے پانی کو مختلف جراثیم سے محفوظ رکھنے کیلیے فوری طور پر ایک لاکھ کلورین کی ٹیبلٹ فراہم کردیں ہیں،ان ادویہ کی بد ھ سے کراچی کے مختلف ٹاؤنز ہیلتھ افسران میں تقسیم کا م شروع کردیا گیا ۔
ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی نے بتایا کہ کلورین کی 3لاکھ ٹیبلٹ صوبائی سیکریٹری صحت آفتاب کھتری نے بھی آئندہ چند دن میں فراہمی کی یقینی دہانی کرائی ہے،ان کا کہنا تھا کہ یہ ادویہ کراچی کے تمام ٹاؤنز میں پہنچانے کا کام شروع کردیا گیا ہے اورعوام اپنے اپنے ٹائون ہیلتھ افسران سے رابطہ کرکے ٹیبلٹ حاصل کرسکتے ہیں، ماہرین کے مطابق 5 لیٹر پانی میں صرف ایک ٹیبلٹ کافی ہوگی، پانی میں کلورین کی ٹیبلٹ ڈال کرآدھا گھنٹہ چھوڑ دیں،آدھے گھنٹے بعدپانی کو استعمال کیا جاسکے گا، ادھر بعض منافع خوروں نے مارکیٹ میں کلورین کی ادویہ مہنگے داموں فروخت کرنا شروع کردی ہے۔