افغان وزیرتعلیم بم حملے میں بچ گئے2 پولیس اہلکار زخمی

عبیداللہ عبید کاقافلہ بغلان سے قندوزجارہاتھا،ایک کارسڑک کنارے نصب بم سے جاٹکرائی

عبیداللہ عبید کاقافلہ بغلان سے قندوزجارہاتھا،ایک کارسڑک کنارے نصب بم سے جاٹکرائی

HYDERABAD:
افغانستان کے وزیر تعلیم شمالی افغانستان میں ہونے والے بم حملے میں بال بال بچ گئے۔بغلان کے گورنر منشی ماجد نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ افغان وزیر تعلیم عبید اللہ عبید کا قافلہ بغلان سے قندوز جارہا تھا کہ قافلے میں شامل ایک کار سڑک کنارے نصب بم سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے


تاہم وزیر تعلیم اور باقی تمام لوگ محفوظ رہے۔ واضح رہے یہ تین دنوں میں تیسرا حملہ جس میں کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی علاوہ ازیں صوبہ لوگر میں دوبم دھماکوں کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں زیادہ تعداد سیکیورٹی فورسزکے تحقیقاتی اہلکارشامل ہیں جو پہلے بم دھماکے کے بعد جائے وقوع کے معائنے میں مصروف تھے۔
Load Next Story