وزیراعظم کا سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان

تمام حکومتوں کو سب سے زیادہ پیسہ سیلاب روکنے پر لگانا چاہئے، وزیراعظم

تمام حکومتوں کو سب سے زیادہ پیسہ سیلاب روکنے پر لگانا چاہئے، وزیراعظم. فوٹو: آئی این پی

وزیراعظم نواز شریف نے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔


وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ لے ہمراہ گھوٹکی میں سیلاب متاثرین کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کا جائرہ لیا جب کہ اس موقع پرعوام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سیلاب متاثرین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہیں اور آپ لوگ اس وقت جس مشکل گھڑی میں ہیں ہمیں اس کا بخوبی اندازہ ہے۔وزیراعظم نے سندھ کے سیلاب متاثرین کے لئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کیا اور سیلاب متاثرین کے لئے زیادہ سے زیادہ اقدامات کرنے کا حکم دیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کی جانے والی امداد کوئی احسان نہیں ہے بلکہ یہ ہمارا فرض ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اب سب سے زیادہ اقدامات سیلابوں کو روکنے کے لئے دینے چاہئیں، تمام حکومتوں کو سب سے زیادہ پیسہ سیلاب روکنے پر لگانا چاہئے اور اس کے بعد بھی اگر سیلاب آتے ہیں تو پھر حکومت کو عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنی چاہیئے۔
Load Next Story