پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے سربراہ پاک فوج
افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات ناکام بنانے کی کوشش کرنے والےامن کےدشمن ہیں،آرمی چیف کا کورکمانڈرکانفرنس سے خطاب
پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کے لئے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے تاہم پاک فوج ہر قسم کے خطرے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
کور کمانڈر اجلاس کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنزمیں پیشرفت پر اطمینان کا اظہارکیا۔ کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جب کہ جنرل راحیل شریف نے آپریشن ضرب عضب اور انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا۔ آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی مستعدی کو سراہا۔
کورکمانڈر کانفرنس کے دوران آرمی چیف نے ملک میں سیکیورٹی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات ناکام بنانے کی کوشش کرنے والےامن کےدشمن ہیں،افغانستان میں امن کےلیے مذاکرات ہی بہترین راستہ ہے تاہم ہم ہر قسم کے خطرے اور جارحیت سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x30dbpq_army-chief_news