فرانس میں قیام کا مقصد صرف سیروتفریح ہی ہے میرا

گزشتہ دنوں میں میری والدہ کی طبعیت بہت ناساز تھی اوراسی لیے میں نے انھیں سیرکے لیے فرانس بلوایا ہے، لولی ووڈ اداکارہ

فرانس دورے کا مقصد صرف اور صرف میری والدہ کو آرام اورخوشیاں دینا ہے، میرا۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ میں آج جوکچھ بھی ہوں وہ صرف اپنی والدہ کی بدولت ہوں، انھوں نے میری ہر لمحہ پر حوصلہ افزائی اور رہنمائی کی۔


اداکارہ میرا کا ایکسپریس سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اپنے کیرئیر کی تمام کامیابی اپنی والدہ سیدہ شفقت زہرہ کے نام کرتی ہوں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں میری والدہ کی طبعیت بہت ناساز تھی اوراسی لیے میں نے انھیں سیرکے لیے فرانس بلوایا ہے، جہاں میری چھوٹی بہنیں بھی ہمارے ساتھ ہیں۔ اس دورے کا مقصد صرف اورصرف میری والدہ کوآرام اورخوشیاں دینا ہے۔
Load Next Story