یکم جولائی سے 15 اکتوبرتک 448 ارب کا ٹیکس جمع ہوسکا
رواں ماہ 40 ارب کا ٹیکس ملا، 176 ارب کا ہدف پورا کرنے کیلیے مزید 136 ارب درکار
MANSEHRA/SHANKIARI:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس وصولیوں کے اہداف پر نظرثانی کے باوجود بڑھتے ہوئے شارٹ فال کو پورا کرنے کیلیے دوسری سہ ماہی(اکتوبر تا دسمبر)کے دوران ماہانہ ٹیکس اہداف میں اضافہ کردیا تاہم یکم جولائی سے 15 اکتوبر تک ٹیکس وصولیوں کا شارٹ فال 40 ارب روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔
ایف بی آر کے ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں مالی سال کے پہلے ساڑھے 3 ماہ کے دوران 448 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کیں جبکہ جولائی سے اکتوبر تک ٹیکس وصولیوں کا ہدف 613 ارب روپے ہے اور اس ہدف کو پانے کیلیے ایف بی آر کو 16 روز میں 165ارب روپے کی وصولیاں کرنا ہونگی۔ ذرائع نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی کے دوران ٹیکس وصولیوں کے اہداف پر نظر ثانی کرتے ہوئے کمی کی گئی تھی۔
مگر اس کے باوجود پہلی سہ ماہی کے دوران 27 ارب روپے کے شارٹ فال کا سامنا کرنا پڑا جسے پورا کرنے کیلیے رواں سہ ماہی میں ماہانہ اہداف کو بڑھایا گیا ہے جس کے تحت اکتوبر کیلیے ٹیکس ہدف 15.6ارب روپے کے اضافے سے176 ارب روپے مقرر کردیا گیا ہے تاہم ایف بی آر نے یکم سے 15اکتوبر تک 40 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جس میں سے 16 ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں، 18.3ارب روپے سیلز ٹیکس کی مد میں، 70 کروڑ روپے ایکسائز ڈیوٹی کی مدمیں اور 5 ارب روپے کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں حاصل ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کو اکتوبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کیلیے 136ارب جمع کرنا ہونگے۔