راولپنڈی میں فائرنگ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاں بحق

ایڈیشنل سیشن جج طاہر خان نیازی پر نامعلوم ملزمان نے اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر سے باہر نکل رہے تھے

پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کرعلاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور تفتیش کا آغاز بھی کر دیا ہے: فوٹو: فائل

سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر خان نیازی جاں بحق ہو گئے ۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی طاہرخان نیازی اپنے گھرسے عدالت کی جانب جارہے تھے کہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد ان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، طاہر خان نیازی کو شدید زخمی حالت میں بے نظیراسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاہم واقعے کے محرکات کے بارے میں ابھی حتمی طور پر کچھی بھی نہیں کہا جاسکتا۔
Load Next Story