اسکول کی طویل چھٹیوں کی وجہ سے بچے ریاضی اورانگریزی میں کمزور ہوجاتے ہیں تحقیق

چھٹیوں کے دوران بچوں ی ریڈنگ صلاحیت بڑھ جاتی ہے، ماہر نفسیات

چھٹیوں کے دوران بچوں ی ریڈنگ صلاحیت بڑھ جاتی ہے، ماہر نفسیات، فوٹو فائل

گرمیوں میں اسکول کی طویل چھٹیاں آتے ہی بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے ہیں اور سیر و تفریح کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے لیکن ان چھٹیوں میں بچوں کا پڑھائی سے تعلق کچھ کم ہو جاتا ہے جس کے باعث ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ چھٹیوں کےدوران بچے ریاضی اور انگریزی میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔


آسٹریا کی یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ چھٹیوں میں بچے ریاضی کے سوالات حل کرنے اور انگریزی کی اسپیلنگ یاد کرنے کو ایک بور کام سمجھتے ہیں اور وہ ان پر توجہ نہیں دیتے جس کی وجہ سے ان کی یہ دونوں صلاحیتیں کمزور پڑ جاتی ہیں۔ تحقیق کے دوران 10 سے 12 سال کے 182 بچوں کا ٹیسٹ لیا گیا جس میں یہ بات واضح طور پر سامنے آئی کہ بچوں میں ان دونوں مضامین میں صلاحیتیں کم ہوئی ہیں جب کہ ان کو دوربارہ واپس لانے میں مزید 2 ماہ لگ جاتےہیں۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ بچوں کی ریاضی اور اسپیلنگ کی صلاحیتیں تو کم ہو جاتی ہیں تاہم ان کی ریڈنگ کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے۔ ماہر نفسیات ماؤلا پائچر کا کہنا ہے کہ جب بچے اپنے چھٹیاں گزارنے ساحل پر جاتے ہیں تو وہ وہاں ریاضی کے سوالات کرنے کی بجائے ریڈنگ کو زیادہ فوقیت دیتے ہیں جس سے ان کی ریڈنگ کی صلاحیت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story