سوڈان کی تقسیم کے بعد دونوں صدور کی پہلی ملاقات

عمر البشیر اور سلواکیہ کاسرحدوں کی حد بندی، آئل فیلڈز پر اختلافات ودیگر امور پر تبادلہ خیال

عمر البشیر اور سلواکیہ کاسرحدوں کی حد بندی، آئل فیلڈز پر اختلافات ودیگر امور پر تبادلہ خیال

ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں سوڈان کے صدر عمر البشیر اور جنوبی سوڈان کے صدر سلواکیہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔


ذرائع ابلاغ کے مطابق افریقی یونین کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہونیوالی اس ملاقات میں سرحدوں کی حد بندی، آئل فیلڈز پر اختلافات، ٹرانسپورٹ کی ادائیگیوں اور قرضوں کی تقسیم جیسے متعدد تفصیہ طلب مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے دونوں ممالک کو 2اگست تک تمام مسائل حل کرنے کی ڈیڈ لائن دے رکھی ہے۔

گذشتہ سال کے آخر میں سوڈان کی تقسیم کے بعد سوڈان اور جنوبی سوڈان کے صدور کے درمیان ہونے والی یہ پہلی ملاقات ہے۔
Load Next Story