ایشین کپ فٹبال2019 فیصل صالح آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر مقرر
تجربے، مہارت اورقابلیت سے بھرپور استفادہ کیا جائیگا، اے ایف سی جنرل سیکریٹری
مخدوم فیصل صالح حیات کواے ایف سی ایشین کپ 2019کی آرگنائزنگ کمیٹی کا ممبرمقررکردیا گیا، یہ فیصلہ اے ایف سی کے صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ نے کیا، اس سلسلے میں جنرل سیکریٹری داتو ونڈسر جان کی جانب سے پی ایف ایف کو ای میل موصول ہو گئی۔
اس کے مطابق آرگنائزنگ کمیٹی اے ایف سی ایشین کپ 2019 کے تمام معاملات دیکھے گی، ایونٹ کی میزبانی یو اے ای کے سپرد کی گئی ہے، داتو ونڈسر جان نے مزید کہاکہ ہمیں یقین ہے کہ فیصل صالح حیات کے تجربے، مہارت اورقابلیت سے چیئرمین اورکمیٹی بھرپور اندازسے مستفید ہوگی، اس سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر فیصل صالح حیات اے ایف سی اور فیفا میں اسٹریٹجی، پلیئرز اور ڈسپلنری کمیٹیز کے ممبر رہ چکے ہیں۔
انھوں نے اے ایف سی ایگزیکٹیو کمیٹی اورچیئرمین ڈسپلنری کمیٹی کے فرائض بھی بخوبی انجام دیے، فیصل صالح نے اے ایف سی ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبران اورصدرکا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اہم کمیٹی میں میری تعیناتی سے ایشیا کی فٹبال فیملی کے مجھ پر اعتماد کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے اس عزت افزائی کو پاکستان میں فٹبال کے فروغ سے منسوب کرتے ہوئے کہا کہ میں آئندہ بھی خطے میں کھیل کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کروں گا۔