پنجاب میں قتل کے 3 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

مجرم طارق نے2001 میں پسند کی شادی کرنے پر بھتیجی کو قتل کیا تھا

سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 200 کے قریب مجرموں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔ فوٹو : فائل

گجرانوالہ اور لاہور میں قتل کے 3 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے کوٹ لکھ پت جیل لاہور میں قتل کے 2 مجرموں انعام اللہ اور شفاقت کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا جب کہ گوجرانوالہ میں بھتیجی کے قاتل مجرم طارق کو پھانسی دے دی گئی۔ اس موقع پر جیل کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کئے گئے تھے۔ مجرم انعام اللہ نے 1996 میں شاہدرا اور مجرم شفاقت نے شیخوپورا میں قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں سزائے موت پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد سے اب تک 200 کے قریب مجرموں کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔
Load Next Story