مسلم لیگ ن اور فنکشنل لیگ نے سندھ اسمبلی میں الطاف حسین کے خلاف قرارداد جمع کرادی

الطاف حسین کے بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی، نند کمار

الطاف حسین ایک بڑی پارٹی کے رہنما ہیں انھیں بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے، شفیق جاموٹ۔ فوٹو: فائل

SAN FRANCISCO:
مسلم لیگ (ن) اور فنکشنل لیگ نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد جمع کرادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے حاجی شفیع جاموٹ اور فنکشنل لیگ کے نند کمار نے الطاف حسین کے اشتعال انگیز بیان کے خلاف سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرار داد جمع کرائی جس میں وفاقی حکومت سے ایم کیو ایم کے قائد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


فنکشنل لیگ کے رہنما نند کمار کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کے بیان سے قوم کی دل آزاری ہوئی جب کہ شفیق جاموٹ نے کہا کہ الطاف حسین کے فوج کے خلاف بیان کی مذمت کرتے ہیں، وہ ایک بڑی پارٹی کے رہنما ہیں انھیں بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔

واضح رہے کہ الطاف حسین کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی، بلوچستان اسمبلی اور آزاد کشمیر کی اسمبلی میں بھی قرارداد جمع کرائی جا چکی ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x30m99f_pmln-functional-resolution_news
Load Next Story