ایم کیوایم کا کارکنوں کی گمشدگی پر بھارت سمیت 55 ممالک کو خط

غیرقانونی طور پر کارکنوں کو حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، خط کا متن

غیر ملکی سفارت خانوں کو خط عارف خان، شبیر قائم خانی اور اقبال خانزادہ نے لکھا ہے فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ نے 29 جولائی کو حیدرآباد جانے والے 4 کارکنوں کی گمشدگی پر بھارتی ہائی کمیشن سمیت 55 ممالک کے سفارت خانوں کو خطوط لکھے ہیں۔

ایم کیو ایم کی جانب سے عارف خان، شبیر قائم خانی اور اقبال خانزادہ نے 55 ممالک کے سفارت خانوں کو لکھے گئے خط میں کہا کہ 29 جولائی کو ایم کیو ایم کے 12 کارکنوں کو شادی میں شرکت کے لیے کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا جن میں سے 8 افراد کو چھوڑ دیا گیا تاہم ولید کمال، شایان رحمان، سعد ہاشمی اور اسد رضا نامی 4 کارکن تاحال زیرحراست ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر کارکنوں کو حراست میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے لہذا ہم سفیروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور اس سلسلے میں آواز بلند کریں۔


دوسری جانب ایم کیو ایم کے رہنما وسیم اختر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے مدد کے لیے کسی بھی سفارت خانے کو کوئی خط نہیں بھیجا۔ بھارت دشمن ملک ہے ہم بھی اس کے حق میں نہیں ہیں، حکومت کی جانب سے بھارتی حکومت کو آم بھیجے جا رہے ہیں اور اس سے تجارت کی جا رہی ہے، ایم کیوایم کے ارکان لوگوں کے ساتھ زیادتی پر دیگر ممالک کو خط لکھتے ہیں یہ خفیہ خط نہیں بلکہ معمول کی بات ہے، اس قسم کا خط امریکا اور کینیڈا اور سعودی عرب کو بھی بھیجا گیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x30m3hx_mqm-letter_news
Load Next Story