سعودی عرب میں مسجد میں خود کش حملہ 17 افراد جاں بحق

خودکش حملہ آور نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہرعسیرمیں مسجد میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

خودکش حملہ آور نے سعودی عرب کے جنوب مغربی شہرعسیرمیں مسجد میں گھس کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
سعودی عرب میں مسجد پر خود کش حملے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی شہر عسیر میں خودکش بمبار نے مسجد میں خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے صوبے القطیف میں بھی گزشتہ ماہ خود کش حملے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ 3 ماہ کے دوران سعودی عرب میں مسجد کو نشانہ بنائے جانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
Load Next Story