ایران معاہدے سے انحراف کا مطلب جنگ ہوگیاوباما

معاہدے سے دنیا میں امن اور ایران کی جانب سے بم بنانے کی تمام راہیں مسدود ہوجائینگی،اوباما

معاہدے سے دنیا میں امن اور ایران کی جانب سے بم بنانے کی تمام راہیں مسدود ہوجائینگی،اوباما۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر براک اوباما نے ایران کے جوہری پروگرام پر پابندی کے بین الاقوامی معاہدے کا پرزور دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِس کی مدد سے ایران کی جانب سے بم بنانے کی تمام راہیں مسدود ہوجاتی ہیں اور ایران نیوکلیئرمعاہدے سے انحراف کا مطلب تباہ کن جنگ ہوگی۔


ایک ٹی وی انٹرویومیں انھوں نے امریکی کانگریس کے قانون سازوں پر زور دیا کہ اگلے ہفتے ووٹنگ کے دوران وہ معاہدے کی منظوری دیں۔

یہ مذاکرات کی مدد سے طے کی جانیوالی جوہری عدم پھیلا ؤکی ایک شاندار مثال ہے۔عراق جنگ کے کچھ حامی اب ایران کے ساتھ طے ہونے والے سمجھوتے کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں تاہم انھیں ایران سے کیے گئے سمجھوتے پر عمل درآمد کو ایک موقع فراہم کرنا چاہیے۔
Load Next Story