دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں وزیراطلاعات پرویز رشید

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ ساتھ پولیس بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے، پرویز رشید

پولیس کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔


اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے ساتھ ساتھ پولیس بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے، پولیس کے کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے فوج اور پولیس کی قربانیاں قابل قدر ہیں۔
Load Next Story