بھارت سے کشمیرسمیت تمام حل طلب مسائل پرنتیجہ خیزمذاکرات چاہتے ہیں مشیرخارجہ
پاکستان افغانستان میں قیادت کے امن عمل پریقین رکھتا ہے، مشیرخارجہ
وزیراعظم کے مشیربرائے امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سمیت بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتا ہے۔
ملائشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں آسیان ریجنل فورم کی 22ویں منسٹرل میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اس لئے بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل پر نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں جس کے لئے ہر سطح پر تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے ملک میں کامیابی سے دہشت گردی کے انفرااسٹرکچرکو تباہ کردیا ہے۔
مشیرخارجہ نے افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیادت کے امن عمل پر یقین رکھتا ہے جب کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لئے بڑھتے ہوئے خطرات پر انہوں نے تشویش کا اظہار کیا۔