شامی مہاجرین ترکی کے نوبیاہتا جوڑے کے ولیمے کے مہمان بن گئے
دلہا نے اپنے والد کی تجویز پرپناہ گزین کیمپ میں مقیم 4 ہزار شامی مہاجرین کے لیے کھانے کا اہتمام کیا۔
لاہور:
ترکی میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے اپنے ولیمے کی تقریب میں اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کو بلانے کے بجائے تمام رقم شامی مہاجرین کی دعوت میں خرچ کردی۔
عرب ویب سائٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ترکی سے تعلق رکھنے والے دلہا فتح اللہ عزمچو اوغلو کی حال ہی میں ایسریٰ پولاط سے شادی ہوئی تاہم دعوت ولیمہ میں انہوں نے اپنے رشتے داروں اور عزیز واقارب کے لیے لمبی چوڑی دعوت کرنے کے بجائے ولیمے کی رقم سے ترکی کے جنوبی وسطی شہر کیلس میں پناہ گزین کیمپ میں مقیم 4 ہزار شامی مہاجرین کے لیے کھانے کا اہتمام کیا۔
ترکی سے تعلق رکھنے والے ایک خیراتی ادارے کی ترجمان کا کہنا ہے کہ شامی مہاجرین کے لیے کھانے کی دعوت کی تجویز دلہا کے والد کی تھی، انہوں نے سوچا کہ جب ان کے پڑوس میں موجود لوگوں کو کھانے کے لیے دو وقت کی روٹی دستیاب نہیں تو ایسے میں ولیمے کی دعوت کا اہتمام غیر ضروری ہے لہذا انہوں نے ولیمے کی تقریب کی تمام رقم سے 4 ہزار شامی پناہ گزین کیلئے کھانے کا بندوبست کیا۔