آسٹریلوی ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
وقت آگیا ہے کہ نوجوان کھلاڑی قیادت سنبھالیں اور اگلی ایشز سیریز کی تیاری کریں، مائیکل کلارک
ROME:
آسٹریلین ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے ایشز سیریز میں انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
چوتھے ٹیسٹ میں شکست کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کا آخری میچ کھیلنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے الگ ہوجاؤں گا، حالیہ سیریز اور گزشتہ ایک سال کے دوران میری کارکردگی مایوس کن رہی جو مجھے بھی قابل قبول نہیں، اپنی ٹیم کو فرنٹ سے لیڈ کرنا چاہتا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور مجھے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اپنی طرف سےمیچ جیتنے کے لئے بھرپور کوشش کی اور کھلاڑیوں نے بھی تمام صلاحیتوں کا استعمال کیا لیکن ہمیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالیں، نئے آنے والے کپتان کے لئے سنہری موقع ہے کہ وہ ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اگلی ایشز سیریز کے لئے تیاری کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے لئے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے اور مزید میچز کھیل سکتا ہوں لیکن ایشز کے بعد ٹیسٹ کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔
واضح رہے کہ مائیکل کلارک نے 2011 میں رکی پونٹنگ کے مستعفی ہونے کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کا بیڑا اٹھایا تھا جب کہ وہ 114 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلوی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 28 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں اسکور کیں اور 329 رنز ناٹ آؤٹ ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔