بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے جیل میں کھانا پینا چھوڑدیا

سنجے دت پھوپھی کی آخری رسومات میں شرکت کرنا چاہتے تھے تاہم جیل انتظامیہ نے اجازت نہیں دی

سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں، فوٹو:فائل

لاہور:
بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے 2 دن سے جیل میں کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔


بالی ووڈ اسٹار سنجے دت جیل میں انتہائی افسردہ ہیں جس کے بعد انہوں نے جیل میں کھانا پینا چھوڑ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سنجے دت اپنی اکلوتی پھوپھی کی انتقال کی خبر ملنے پر انتہائی غمزدہ ہوئے اور کئی گھنٹے اپنے سیل میں بیٹھے روتے رہے جب کہ وہ اپنی پھوپھی کی آخری رسومات میں شرکت کرنا چاہتے تھے تاہم انہیں جیل انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہیں دی گئی جس کے بعد انہوں نے کھانا پینا چھوڑدیا۔

واضح رہے سنجے دت 1993 میں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں پونے جیل میں 42 ماہ کی قید کاٹ رہے ہیں جب کہ اس سے قبل بھی وہ 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے ہیں۔
Load Next Story