مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس کا مظاہرین پر وحشیانہ تشدد درجنوں زخمی
مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے
مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی پولیس نے مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
اطلاعات کے مطا بق لوگ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کے قتل کے خلاف پلوامہ کے کاکہ پورہ، رتنی پورہ اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے ۔
مظاہرین نے بھارت کیخلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ بھارتی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے شدید لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ کے علاوہ پیلٹ بندوق سے بھی فائرنگ کی جس سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ ارباز احمد نامی ایک لڑکے کی آنکھ میں پیلٹ لگ گئے ڈاکٹروں کے مطابق اس کی بینائی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے۔