پی آئی اے کا ایک اور کارنامہ سامان اسکردو رہ گیا اور مسافراسلام آباد ایئر پورٹ پرخوار

3روز گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک مسافروں کا سامان اسلام آباد نہیں پہنچ سکا

3روز گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک مسافروں کا سامان اسلام آباد نہیں پہنچ سکا ۔فوٹو: فائل

KARACHI:
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنزکاکمال،مسافر اسکردو سے اسلام آباد پہنچ گئے تاہم سامان 3 روز بعد بھی نہ پہنچ سکا ۔


تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 5452کے ذریعے جمعرات کے روز اسکردو سے اسلام آباد آنیوالے اکثر مسافروں کا سامان انتظامیہ نے اوورلوڈنگ کے باعث اسکردو میں ہی چھوڑ دیاجبکہ مسافروں کو بتایاگیا کہ سامان اگلی پروازکے ذریعے اسلام آباد پہنچا دیا جائیگا تاہم 3روز گزر گئے ہیں لیکن ابھی تک مسافروں کا سامان اسلام آباد نہیں پہنچ سکا ۔
Load Next Story