ن لیگ میں شمولیت کی خبروں میں صداقت نہیں شاہ محمود
میری عمران خان سے کوئی ناراضی نہیںاور نہ ہی میں تحریک انصاف چھوڑرہا ہوں
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام کو دھوکا دینے اور کرپشن کرنے والوں کا آئندہ انتخابات میں ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور ان کے عزائم کو ناکام بنائوں گا۔
کرپٹ اور دھوکا دینے والوں کو مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے،تحریک انصاف عوام کی جماعت ہے اور عوام آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کو ہی ووٹ دیں گے۔ این این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میرے تحریک انصاف کو چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیںاور یہ تمام افواہیں میرے خلاف قائم ڈس انفارمیشن سیل پھیلا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں ان خبروں کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور میری عمران خان سے کوئی ناراضی نہیںاور نہ ہی میں تحریک انصاف چھوڑ کر کسی اور جماعت میں شامل ہورہا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ یہ حرکات وہ لوگ کررہے ہیں جن کو آئندہ انتخابات میںاپنا مستقبل تاریک ہوتا دکھائی دے رہا ہے ،آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑ کر عوام کو دھوکا دینے اور کرپشن کرنے والوں کا ڈٹ کر مقابلہ کروں گا اور ان کے عزائم کو ناکام بنا دوں گا۔