افغانستان کے صوبے قندوز میں خودکش حملہ 21 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی
صوبہ قندوز کے ضلع خان آباد میں خود کش حملہ آور نے شہری آبادی میں خود کو دھماکے سے اڑالیا
افغانستان میں گزشتہ 3 روز کے دوران مسلسل خودکش حملوں اور دھماکوں کے نتیجے میں 94 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ آج کئے جانے والے خودکش حملے میں 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبے قندوز کے ضلع خان آباد میں خود کش حملہ آورنے شہری آبادی میں خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ نے قندوز دھماکے کو غیرانسانی فعل قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اگست کو دارالحکومت کابل میں خود کش حملے کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ روز قندوز صوبے میں ہی دھماکے میں 21 افراد ہلاک ہوئے۔