بھارت میں جنوبی افریقا کے 10 کھلاڑی خراب کھانے کی وجہ سے فوڈ پوائزن کا شکار
میچ شروع ہونے سے قبل مہمان ٹیم کے 3کھلاڑیوں کواسپتال لےجایاگیا جس کےبعد میچ کےدوران مزید6 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی
بھارت میں کھلاڑیوں کی ایسی خاطر تواضع کی گئی کہ انہیں کھانا کھانے کے بعد سیدھا اسپتال کا رخ کرنا پڑ گیا، جنوبی افریقا "اے" ٹیم کے 10 کھلاڑی ناقص کھانے کے باعث فوڈ پوائزن کا شکار ہوگئے۔
بھارت کے شہر چنئی میں میزبان بھارت، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کی "اے" ٹیموں کے درمیان سہہ فریقی سیریز کھیلی جارہی ہے تاہم ناقص کھانا کھانے کے باعث پروٹیزٹیم کے 10 کھلاڑیوں کے فوڈ پوائزن کا شکار ہونے کے بعد ایونٹ آرگنائزرز نے سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا۔ جنوبی افریقا اور بھارتی "اے" ٹیم کے درمیان میچ شروع ہونے سے قبل ہی مہمان ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کو اسپتال لے جایا گیا جس کے بعد میچ کے دوران مزید 6 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں بھی فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا۔
چنئی میں ایم اے چدھم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے کوائنٹم ڈی کوک کی سنچری کی بدولت 50 اوورز میں 245 رنز بنائے اور میچ میں 124 گیندوں پر 108 رنز بنانے والے ڈی کوک کو بھی بیٹنگ کے فوری بعد اسپتال جانا پڑگیا۔ مہمان ٹیم کے آدھے سے زائد کھلاڑیوں کے اسپتال منتقل ہونے کے بعد میزبان بھارت کو 8 وکٹوں سے جیت دے دی گئی۔