امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر سے 5 بچوں سمیت 8 افراد کی لاشیں برآمد

ملزم اور مقتولین کے درمیان کسی قسم کے تعلق اور قتل کی وجوہات کے بارے میں معلومات نہیں مل سکیں،مقامی حکام

پولیس جب میں گھر میں داخل ہوئی تو ملزم نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی:فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک گھر سے 5 بچوں سمیت 8 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جب کہ جائے وقوعہ سےمبینہ قاتل کو پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پولیس کو ایک کال موصول ہوئی جس میں گھر پر ایک بڑے درخت کے گرنے کے خدشے کے پیش نظر مدد مانگی گئی تھی،جب پولیس وہاں پہنچی تو گھر میں سے کوئی باہر نہیں آیا البتہ ایک 49 سالہ شخص اندرموجود تھا جو کہ اپنی گرفتاری کا مطالبہ کررہا تھا تاہم جب پولیس نے گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کردی اورتقریباً ایک گھنٹے کے مقابلے کے بعد بالآخر ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔


ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد پولیس جب گھر کے اندر داخل ہوئی تو وہاں 5 بچوں سمیت 8 افراد کی لاشیں موجود تھیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولین کے درمیان کسی قسم کے تعلق اور قتل کی وجوہات کے بارے میں معلومات نہیں مل سکی ہیں تاہم اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

 
Load Next Story