’’باجی راؤ مستانی‘‘ اور ’’دل والے‘‘ کی ایک ساتھ ریلیز پر شاہ رخ سے کوئی تنازعہ نہیں دیپکا پڈوکون
صرف ایک اداکارہ ہوں فلمساز اور ہدایتکارہ نہیں جوفلم کی ریلیز سے پہلے کامیابی کا فیصلہ کروں، دیپکا
بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون جو شاہ رخ خان کے ساتھ تین فلموں میں مرکزی کردار نبھاچکی ہیں نے کہا ہے کہ ان کے اور شاہ رخ کے درمیان کوئی تنازع نہیں ہے۔ جب وہ کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے وہ ایک اسپیشل فلم ہی ہوگی۔ یہ بات انھوں نے بھارتی خبررساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
دیپکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ کچھ عرصہ سے میری فلم ''بائجی راؤ مستانی'' اور شاہ رخ کی ''دل والے'' کو لے کر میڈیا میں یہ خبریں چل رہی ہیں کہ دونوں فلموں کے ایک ہی دن ریلیز ہونے سے ہمارے درمیان تناؤ یا کوئی ناراضگی پیدا ہوگئی ہے یہ باتیں غلط اور افواہیں ہیں کیونکہ ہمارے درمیان ایسا کچھ نہیں اداکارہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان نے ہر موقع پر میرا ساتھ دیا ہے اور لوگوں کو یہ معلوم ہوناچاہیے کہ شاہ رخ خان ہی وہ پہلے شخص نے جنہوں نے مجھے ایڈز اور زہنی صحت کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار افراد کے لیے فاؤنڈیش ''لیو لاف اور لو'' (The Live Love Laugh Foundation) کے قیام پر مبارکباد دی تھی۔
اپنی فلم ''بائجی راؤ مستانی'' کے 18 دسمبر جب کہ اسی دن شاہ رخ خان کی ''دل والے'' بھی ریلیز ہونے جارہی ہے کے باکس افس پر کلیش کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں صرف ایک اداکارہ ہوں نہ کہ فلمساز اور ہدایتکار جب کہ مجھے بزنس کی کوئی سوجھ بوجھ بھی نہیں ہے اس لیے ریلیز سے قبل فلم کی کامیابی یا ناکامی کے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتی ۔ایک اور سوال کے جواب میں دیپکا کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ میں صرف بطور ہیروئن پہچان بنے کے لیے آگئی تھی مگر غیر ارادی طور پر اسٹائل آئیکون کا خطاب بھی مل گیا جس میں ان کا کوئی کوئی کمال نہیں بلکہ اس کا تمام تر کریڈٹ فیشن ڈیزائنر اور میک اپ آرٹسٹ کو جاتا ہے کیونکہ انھیں کی وجہ سے مجھے اسٹائل آئیکون کا خطاب دیا گیا۔