میری گائیگی کشور کمار کے زیادہ قریب ہے سونونگم
ٹیکنالوجی کی وجہ سے کم ریاض کرنیوالوں کو اچھا گانا مل جاتا ہے،سونونگم
بالی ووڈ موسیقی سے کافی عرصہ دور رہنے والے بھارتی گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ میری گائیکی کشور کمار کے زیادہ قریب ہے۔
یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی سونو نگم کا کہناتھا کہ محمد رفیع اور کشور کمار کی کچھ چیزیں ہیں جو مجھ میں نہ جانے کس طرح آگئی ہیں جب کہ کشور کمار کا جو آزاد انداز ہے وہ مجھے بہت پسند ہے۔انھوں نے کہا کہ میں تقریباً چار سال کا تھا جب میں نے فلم ''دور گگن کی چھاؤں'' میں کشور کمار کے گانے ''آ چل کے تجھے میں لے کے چلوں ایک ایسے گگن کے تلے'' پر پہلی بار حرکت لی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح فلم کی ہدایتکاری میں بڑھتی ہوئی ٹیکنالوجی نے تعاون کیا ہے اسی طرح موسیقی کو بھی ٹیکنالوجی کی وجہ سے کافی مدد ملی رہی ہے اور کبھی کبھی کم ریاض کرنے والوں کو بھی اچھا گانا مل جاتا ہے اور جس نے کافی ریاض کیا ہوتا ہے وہ مایوس ہوجاتا ہے۔