فرنچ فٹبال لیگ میں ہاک آئی ٹیکنالوجی کی آمد

ملک کے 20 مختلف اسٹیڈیم میں استفادے کیلیے ضروری آلات نصب کردیے گئے

ملک کے 20 مختلف اسٹیڈیم میں استفادے کیلیے ضروری آلات نصب کردیے گئے۔ فوٹو: فائل

فرنچ فٹبال لیگ ون میں پہلی بار' ہاک آئی ' ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی، اس طریقہ کار میں گیند کے گول لائن عبور کرجانے کی خود بخود جانچ ہوجاتی ہے۔


فرنچ فٹبال لیگ کے صدر فریڈرک تھیریز کا کہنا ہے کہ ہم گول لائن ٹیکنالوجی کو اپنی لیگ میں لانے پر بہت مسرور ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم اسٹیڈیم کے مختلف حصوں میں 7 کیمرے نصب کریں گے تاکہ اس کی مدد سے دوران میچ ریفریز کو فوری طور پر درست نتیجے تک پہنچنے میں مدد مل جائے، گول لائن ٹیکنالوجی کو گذشتہ برس برازیل میں منعقدہ مینز فٹبال ورلڈ کپ میں بھی استعمال کیاگیا تھا جبکہ رواں برس کینیڈا میں منعقدہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی اس ٹیکنالوجی سے ریفریز کو سہولت ملی تھی، فرنچ لیگ کے بعد اٹلی کی سیری اے اور جرمنی کی بنڈسلیکا بھی آنے والے سیزن میں گول لائن ٹیکنالوجی سے استفادے کا ارادہ رکھتی ہیں، فرنچ لیگ ون کے میچز ملک کے 20 اسٹیڈیمز میں منعقد کیے جاتے ہیں اور تمام وینیوز پر ٹیکنالوجی کیلیے ضروری آلات نصب کردیے گئے ہیں، لیگ کا آغاز گذشتہ دنوں للی اور پیرس سینٹ جرمین کے درمیان میچ سے ہوچکا ہے، جس میں پی ایس جی نے 1-0 سے کامیابی حاصل کرلی تھی۔
Load Next Story