وزیراعظم نوازشریف 3 روزہ دورے پر بیلاروس پہنچ گئے
بیلا روس کی سرکاری یونیورسٹی وزیراعظم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے گی
وزیراعظم نواز شریف 3 روزہ دورے پر بیلا روس پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اپنے ہم منصب اور صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویزرشید، وزیر خوراک سکندر بوسن، دفاعی پیداوار کے وزیر رانا تنویر اور وزیراعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی بھی ہیں۔ وزیر اعظم کے دورے کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور توانائی ،سرمایہ اوردفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانا ہے۔وزیراعظم یہ دورہ بیلا روس کے صدر کی دعوت پر کررہے ہیں تاکہ بیلا روس کے صدر کے مئی میں پاکستان کے دورے کے دوران دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے ہونے والی پیش رفت کو آگے بڑھایا جاسکے۔
وزیراعظم دورے کے دوران بیلا روس کے صدر سے معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت کی جائے گی۔وزیراعظم اپنے بیلاروس کے ہم منصب سے بھی ملاقات کریں گے۔ایوان نمائندگان کے چیئرمین اور چیئرمین کونسل آف رپبلک سے بھی ملاقاتیں بھی وزیراعظم کے دورے کا حصہ ہے۔
بیلا روس کی سرکاری یونیورسٹی وزیراعظم کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دے گی۔بیلا روس کے صدر اور وزیراعظم پاک بیلا روس مشترکہ بزنس فورم کا افتتاح کریں گے۔