ذوالحج کاچاند نظرآگیا عیدالاضحی 27 اکتوبرکوہوگی
متعدد مقامات پرچاند نظرآیا،شہادتیں بھی ملیں،مفتی منیب چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے ۔
یکم ذوالحج 1433ھ جمعرات 18اکتوبرکوہوگی اور عیدالاضحی ہفتہ 27اکتوبرکوہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یہاں میٹ کمپلیکس محکمہ موسمیات میں مفتی منیب الرحمن کی زیرصدارت ہوا۔جس میں مولاناحافظ عبیداللہ پنہور، مفتی محمد عارف سعیدی،اخوند زادہ سید عبدالمبین شاہ بخاری، مفتی عبدالقوی مولاناحافظ عبدالمالک بروہی،مولانا محبوب علی سہتو،علامہ خلیل الرحمن قادری ، علامہ خالد محمود، غلام مرتضیٰ ،زونل رویتِ ہلال کمیٹی کراچی کے ارکان اور فنی معاونت کے لیے پاکستان نیوی کے کمانڈر توفیق بطور فنی ماہراجلاس میں شریک ہوئے جبکہ ملک بھر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے اپنے اپنے مراکز پرمنعقد کیے گئے۔
مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا کہملک میں متعدد مقامات پرچاند نظرآیا اور ہرجگہ جم غفیر نے چاند دیکھا،اسلام آباد،کراچی ،پشاور، جھنگ ،لاہور ،ڈیرہ اسماعیل خان ، سرگودھااور دیگر متعدد مقامات سے کثیرتعداد میں چاند نظر آنے کی شہادتیں ملیں لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ جمعرات 18اکتوبر کویکم ذوالحجہ اور عیدالاضحی ہفتہ 27اکتوبرکوہوگی۔ آن لائن کے مطابق پشاورمیںمنگل کو 27اکتوبر کوعید منانے کا اعلان کیاگیا تھا اس طرح ملک بھرمیں ا یک ہی روزعید منائی جائے گی۔