بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر حکومت عوام سے معافی مانگے سپریم کورٹ

دوسری جنگ عظیم میں بھی حکومتی قائم ہوئیں اورانتخابات ہوئے تو ملک میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے،جسٹس دوست محمد

دوسری جنگ عظیم میں بھی حکومتی قائم ہوئیں اورانتخابات ہوئے تو ملک میں بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں ہوسکتے،جسٹس دوست محمد. فوٹو: فائل

لاہور:
سپریم كورٹ نے بلدیاتی الیكشن سے متعلق سندھ حكومت كی عدم دلچسپی پر برہمی كا اظہار كرتے ہوئے ایڈوكیٹ جنرل سندھ كو آج پیش ہونے كی ہدایت كی ہے جبكہ الیكشن كمیشن سے سندھ و پنجاب میں مزید ایك ماہ كی مہلت دینے كے بارے درخواست پر تجاویذ طلب كرلی ہیں۔



جسٹس جواد ایس خواجہ كی سربراہی میں تین ركنی بینچ نے سندھ اور پنجاب حكومت كے نمائندوں كو الیكشن كمیشن كے ساتھ بیٹھ كر ایک ماہ كی مہلت كے اسباب اور الیكشن كے انعقاد كے بارے تجاویذ مرتب كرنے كی ہدایت كرتے ہوئے سماعت آج صبح تک ملتوی كردی ہے، پنجاب و سندھ میں بلدیاتی الیكشن ستمبر كی بجائے اكتوبر میں 2 مراحل میں كرانے كے بارے الیكشن كمیشن كی درخواست كی سماعت ہوئی تو الیكشن كمیشن كے وكیل منیر پراچہ نے پیش ہوكر بتایا كہ حد بندیوں میں ابھی تک كچھ مسائل كا سامنا ہے اس بارے كچھ مقدمات ہائی كورٹ میں زیر التوا بھی ہیں، پنجاب سے سندھ تک ایک پوری پٹی میں سیلاب آیا ہوا ہے جب كہ پہلے سے سیلاب كااندازہ نہیں لگایا گیا تھا، محكمہ موسمیات اور این ڈی ایم اے كے مطابق اكتوبر تک صورتحال نارمل ہوجائے گی۔




منیر پراچہ نے مزید بتایا كہ بد انتظامیوں سے بچنے كے لئے بلدیاتی الیكشن 2 مراحل میں كرانے كا بھی منصوبہ ہے۔ ایڈوكیٹ جنرل پنجاب نوید رسول نے پیش ہوكر بتایا كہ سیلاب كی وجہ سے ایک بڑی آبادی كو منتقل كیا گیا ہے، محرم كی وجہ سے سكیورٹی كے مسائل بھی پیدا ہوں گے اور نفری كی كمی كا سامنا ہوگا۔ انہوں نے مہلت كی استدعا كی۔



جسٹس دوست محمد خان نے كہا كہ محرم كے بعد كسی اور ایشو كو بنیاد بنایا جاسكتا ہے، بلدیاتی الیكشن ایک 2 سال پہلے كیوں نہیں ہوئے؟ جسٹس جواد نے كہا بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ امن و امان كے مسائل ہیں لیكن وہاں كی حكومتوں نے تو الیكشن كرادیئے جب كہ سندھ اور پنجاب كی عوام 2009 سے محروم ہیں، اگر صوبے الیكشن نہیں كراسكتے تو عوام كو بتادیا جائے۔ ایڈوكیٹ جنرل پنجاب نے اس تاخیر كے بارے كہا كہ وہ معذرت خواہ ہیں جس پر جسٹس جواد نے كہا كہ معافی عوام سے مانگی جائے۔
Load Next Story