کسی کو اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال کرنےنہیں دیں گے وزیراعظم نوازشریف
خطے میں پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں، وزیراعظم نوازشریف
وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم خطے میں پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں اس لئے پاکستان کسی کو اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے نہیں دے گا۔
بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازے جانے کے موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سلک روٹ پر واقع ہونے کی وجہ سے پاکستان خطے کے لیے اہم درجہ رکھتا ہے، خطے میں امن اور استحکام کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا، دنیا کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے، ہم پرامن ہمسائے کے طور پر رہنا چاہتے ہیں، پاکستان کسی کو اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے نہیں دے گا۔
وزیراعظم نے بیلاروس کی پارلیمنٹ اور منسک میں آزادی چوک کا بھی دورہ کیا، چیئرمین کونسل آف ری پبلک اور بیلاروس کے ایوان نمائندگان کے چیئرمین سے الگ الگ ملاقاتوں میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت ہم بنیادی ڈھانچےکی ترقی اور بائیو ایگریکلچر کے شعبے کو بڑھانے کی خواہش مند ہے، اس کے علاوہ ہم مختلف ملکوں کے تعاون سے توانائی کے اہم منصوبوں پرکام کررہے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تجارت ، دفاع اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دی جائے گی۔
اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف اپنے ہم منصب سے ملاقات کے لئے وزیراعظم ہاؤس پہنچے تو بیلا روس کے وزیراعظم آندرے کوبیایوک نے مرکزی دروازے پر آکر ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نواز شریف اور بیلا روس کے ہم منصب کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے طویل المدتی دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم آندرے کوبیایوک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بیلاروس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات چاہتا ہے اور گزشتہ چند ماہ کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس چیز کا واضح ثبوت ہے۔