عراق کے نائب وزیراعظم کرپشن کے الزامات پر مستعفی

چیف پراسیکیوٹر نے باھا العراجی کے خلاف تفتیش کے احکامات جاری کردیئے ہیں، ترجمان عراقی سپریم جوڈیشل کونسل

باہا العراجی کو تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

عراق کے نائب وزیراعظم باھا العراجی نے کرپشن کے الزامات کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے ترجمان عبدالستار بِرق دار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم برائے توانائی باھا العراجی نے استعفیٰ دے دیا ہے اور چیف پراسیکیوٹر نے ان کے خلاف الزامات کی تفتیش کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔


باہا العراجی کا تعلق مذہبی رہنما مقتدا الصدر کی جماعت سے ہے اور وہ اس جماعت سے دیرینہ تعلق ہی کی بدولت نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، باہا العراجی نے مقتدا الصدر ہی کی ہدایت پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے، اس کے علاوہ انہیں تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجُبُوری نے گزشتہ روز وزیراعظم حیدر العبادی سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ بدعنوان وزراء کو کابینہ سے فوری طور پر نکال دیں۔

 
Load Next Story