نبیل گبول کا الطاف حسین پر دھمکیاں دینے کا الزام سیکیورٹی کیلیے سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئے

اگرمجھے کچھ ہوگیا تو اس کی ذمہ دار حکومت ہوگی، نبیل گبول

ایم کیوایم چھوڑنے کے بعد انہوں نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں، نبیل گبول فوٹو: فائل

سابق رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے سیکیورٹی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

نبیل گبول کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی اورصوبائی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، اپنی درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ متعدد مرتبہ رکن اسمبلی رہ چکے ہیں، ایم کیوایم چھوڑنے کے بعد انہوں نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں، جس پرایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے انہیں قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کیا جائے، اگر انہیں کچھ ہوگیا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔


دوسری جانب سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے رہنما اورقائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال بتدریج بہترہورہی ہے لیکن نیبل گبول نے ابھی عدالت میں درخواست داخل کی ہے،اخبارات اورمیڈیا میں رہنے کے لیے لوگ ایسی حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x31a2y3_nabeel-gabool_news
Load Next Story