عمران خان کا این اے 122 کے فیصلے تک قومی اسمبلی میں نہ جانے کا فیصلہ
عمران خان این اے 122 کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 122 کے فیصلے تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریک انصاف کے چیرمین کے ترجمان نعیم الحق کا ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ این اے 122 کے حلقے کا فیصلہ آنے تک قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ این اے 122 کا فیصلہ ایک دو روز میں متوقع ہے جس کے بعد عمران خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
نعیم الحق کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں اس وقت شاہ محمود قریشی اور دیگر اراکین تحریک انصاف کی نمائندگی بھرپور طریقے سے کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ این اے 122 میں عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق مد مقابل تھے جس میں عمران خان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، عمران خان نے سردار ایاز صادق کی کامیابی کو چیلنج کردیا تھا۔