دنیابھرسے 13لاکھ عازمین حجازمقدس پہنچ گئے

تمام پاکستانی عازمین حجاج کوویزے فراہم کردیے ہیں،سعودی سفارتخانہ.

سعودی حکومت نے حج انتظامات کوحتمی شکل دیدی، سیکیورٹی کیلیے بھی اقدامات۔ فوٹو: فائل

MUMBAI:
سعودی عرب میںدنیا بھرسے عازمین حج کی آمدکاسلسلہ تیز ہو گیا ہے اوراب تک 13لاکھ سے زائد عازمین حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔


سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اب تک مجموعی طورپر13لاکھ 3ہزار 403غیرملکی عازمین حج حجاز مقدس پہنچ چکے ہیں۔ان میں سے 12لاکھ 12ہزار 323 عازمین فضائی،75ہزار876عازمین زمینی اور 5204 عازمین سمندری راستوں کے ذریعے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔سعودی حکومت نے حج انتظامات کوحتمی شکل دیدی ہے جبکہ سیکیورٹی کیلیے بھی خاطرخواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

ادھرسعودی سفارتخانہ نے کہاہے کہ وزارت مذہبی امور کے ذریعے تمام پاکستانی عازمین حجاج کو ویزے فراہم کردیے ہیں۔پریس ریلیز کے مطابق سفارتخانہ نے سعودی عرب جانے الے فوجیوں کی پہلی فلائٹ کواسلام آبادائیرپورٹ سے الوداع بھی کیاہے۔
Load Next Story