متنازع قانون افسپا کی واپسی کا فوری فیصلہ نہیں کرینگے بھارت

وادی کے لوگ بہادر اور جرات مندہیں، ہم صرف ان کا تعاون چاہتے ہیں، سشیل کمار شنڈے.

وادی کے لوگ بہادر اور جرات مندہیں، ہم صرف ان کا تعاون چاہتے ہیں، سشیل کمار شنڈے. فوٹو: رائٹرز

جموں وکشمیر کے حالیہ تین روزہ دورے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے نے کہا ہے کہ بھارتی سرکار متنازعہ قانون افسپا کی واپسی کی مانگ پر فوری طور کوئی فیصلہ نہیںلے گی بلکہ اس سلسلے میں مزید انتظار کیا جائیگا۔


تاہم انہوں نے کہا کہ یہ مناسب نہیں ہے کہ نیم فوجی دستوں اور فوجی اہلکاروں کو ہمیشہ امن وقانون کی ڈیوٹی پر مامور رکھا جائے۔گزشتہ روز مانی سرہریانہ میں این ایس جی کے28 یوم تاسیس پرمنعقد کی گئی تقریب کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سشیل کمار شنڈے کہا کہ انہوںنے وادی کشمیر میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ دیکھی۔ مرکزی وزیرداخلہ نے کہا کہ وادی میں رواں سال انتہائی پرامن رہا اور حالات معمول پر رہنے سے وہاں تعمیر وترقی کے سلسلے کو آگے بڑھایا جاسکا۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے لوگ انتہائی بہادر اور جرات مند ہیں اورہم صرف ان کا تعاون چاہتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story