افغانستان اتحادی فوج کے اڈے پر طالبان کا خود کش حملہ متعدد اہلکار زخمی

پکتیا میں حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک نیٹو اور افغان فوج کے مشترکہ اڈے سے ٹکرا دیا.

پکتیا میں حملہ آور نے بارود سے بھرا ٹرک نیٹو اور افغان فوج کے مشترکہ اڈے سے ٹکرا دیا، کپیسا میں 2 پاکستانیوں سمیت 3 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ . فوٹو: اے ایف پی

افغانستان میں نیٹو اور افغان فوج کے مشترکہ فوجی اڈے پر طالبان کے خودکش حملے میں متعدد نیٹو اور افغان فوجی زخمی ہوگئے۔


اے ایف پی کے مطابق صوبہ پکتیا کے ضلع زرمت میں طالبان خودکش حملہ آور نے بارود سے بھرے ٹرک کو نیٹو اور افغان فوج کے مشترکہ فوجی اڈے سے ٹکرا دیا جس میں متعدد افغان اور نیٹو فوجی زخمی ہوگئے، نیٹو کے ترجمان میجر ایڈم ووجک کے مطابق حملے میں افغان فوجیوں کے ساتھ کئی نیٹو اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی ہلاک نہیں ہوا۔

دوسری طرف طالبان ترجمان زبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے جنگجو راکٹوں، مشین گنوں اور ہینڈ گرنیڈوں سے لیس ہو کر خودکش دھماکے کے بعد اتحادی فوج کے اڈے میں داخل ہوئے جس میں 45 افغان فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق زخمی ہونے والے فوجیوں کی تعداد 11 سے 45 کے درمیان ہے،آئی این پی کے مطابق افغان حکام نے صوبہ کپیسا میں اتحادی افواج کیساتھ مشترکہ آپریشن میں دو پاکستانی باشندوں سمیت 3 طالبان کوگرفتارکرنیکادعویٰ کیاہے ۔
Load Next Story