غیرت ہو تو ایسی لیبیا کے وزیراعظم نے عوامی تنقید پر استعفیٰ دے دیا

لیبیا کے عوام کافی عرصے سے طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں

لیبیا کے عوام کافی عرصے سے طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں۔ فوٹو: فائل

لیبیا کے وزیر اعظم عبداللہ الثنی نے ٹی وی انٹرویو کے دوران استعفیٰ دے دیا، وزیر اعظم عبداللہ الثنی نے ٹی وی انٹرویو کے دوران مشتعل شہریوں کی طرف سے ان کی کابینہ کو غیر موثر قرار دینے پر استعفیٰ دیا۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ مستعفی ہوتے ہیں اور اتوار کو اپنا استعفیٰ ایوان نمائندگان میں پیش کریں گے، لیبیا کے عوام کافی عرصے سے طبی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں، لیبیا میں مسلح افراد نے27 مئی کو تبروک میں پارلیمان کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم عبداللہ الثنی پر قاتلانہ حملہ بھی کیا تھا جس میں ان کا محافظ زخمی ہوگیا تھا۔
Load Next Story