اومیگا تھری الزائیمر کے مرض کو بڑھنے سے روکتا ہے طبی ماہرین

اومیگا تھری بنیادی طور پر مسائل سے پاک اور طویل عرصے تک الزائیمر سمیت کئی امراض سے محفوظ رکھتا ہے، ماہرین

اومیگا تھری بنیادی طور پر مسائل سے پاک اور طویل عرصے تک الزائیمر سمیت کئی امراض سے محفوظ رکھتا ہے، ماہرین، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
دماغی صلاحیتوں کو بڑھانے والے ایک اہم غذائی جزو ''اومیگا تھری'' کے بارے میں ایک مطالعے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہےکہ یہ الزائیمر اور شیزوفرینیا جیسے مرض کو بڑھنے سے روکتا ہے۔


آسٹریلیا میں طبی ماہرین کی جانب سے کیے گئے سروے میں شامل مریضوں کو مچھلی کے تیل کی گولیاں کھلائیں گئیں جن میں اومیگا تھری وافر مقدار میں موجود تھا جو دماغ میں سوزش (انفلیمیشن ) کو بھی کم کرتا ہے اور شیزوفرینیا کے مرض میں بھی مریض کو دماغ میں سوزش اورجلن ہوتی ہے جو اسےمزید دماغی امراض کی جانب لے جاتی ہے تاہم اس سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ الزائیمر کے قریب پہنچ جانے والے افراد نے کچھ عرصے اومیگا تھری کھانے کے بعد اسے چھوڑ دیا تب بھی وہ کئی برس تک مکمل طورپرالزائیمر کا شکار ہونے سے بچے رہے۔

آسٹریلیا کی میلبرن یونیورسٹی آف سائیکائٹرسٹ کے ایک ڈاکٹرکا کہنا ہےکہ اگرچہ ان دماغی امراض کے لیے متبادل ادویات موجود ہیں لیکن اومیگا تھری بنیادی طور پر مسائل سے پاک اور طویل عرصے تک الزائیمر سمیت کئی امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔
Load Next Story