برطانیہ میں دُلہن کی انوکھی انٹری تابوت میں لیٹ کر منڈپ پہنچی

دُلہن نے اپنی شادی میں پہنچنے کیلیے سیاہ تابوت کا انتخاب کیا جسے دیکھ کر مہمان حیرت میں مبتلا ہوگئے

دُلہن نے اپنی شادی میں پہنچنے کیلیے سیاہ تابوت کا انتخاب کیا جسے دیکھ کر مہمان حیرت میں مبتلا ہوگئے

شادی کے موقع پر آپ نے دُلہنوں کو عموماً ڈولی یا پھر کار میں آتے دیکھا ہوگا لیکن برطانیہ میں ایک دُلہن نے اپنی شادی میں پہنچنے کے لیے عجیب و غریب حرکت کرتے ہوئے تابوت کا انتخاب کیا جسے دیکھ کر تمام مہمان حیرت میں مبتلا ہوگئے۔


58 سالہ خاتون جینی بکلز کچھ عرصے قبل برطانیہ کے ایک ''میت پارلر'' میں کام کرتی تھیں جس میں مردوں کو تدفین سے قبل نہلایا اور سنوارا جاتا ہے، اپنے اس نوکری کے باعث خاتون نے اپنی شادی کے موقع پر سجی سنوری کسی ڈولی کی بجائے میت کے سیاہ تابوت کا انتخاب کیا اور وہ اس میں بآسانی سوار ہوکر شادی کی تقریب میں پہنچیں جہاں تمام مہمان دُلہن کو اس طرح آتے دیکھ کر حیرت کی تصویر بن گئے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی کے اس سفر کو شروع کرنے کی تقریب میں کچھ خاص کرنا چاہتی تھیں اور وہ ا پنے اس منصوبے سے اپنے ہونے والے شوہر کو پہلے ہی آگا کر چکی تھیں جس پر ان کے شوہر کا کہنا تھا کہ جب انہیں اپنی دُلہن کے اس غیر معمولی منصوبے کا علم ہوا تو انہوں نے اس پر کوئی اعتراض ظاہر نہیں کیا تاہم اس منصوبے سے بے خبر مہمانوں دُلہن کو تابوت میں آتے دیکھ کر دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں۔
Load Next Story