اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ٹارگٹ کلر کاشف کا کراچی کی 3600 فیکٹریوں سے بھتہ وصولی کا اعتراف

ملزم سے بھتہ کی رقم کے استعمال اور اس کی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ملزم سے بھتہ کی رقم کے استعمال اور اس کی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کاشف عرف ڈیوڈ نے کراچی کے علاقے سائٹ کی 3600 فیکٹریوں اور انڈسٹریل یونٹس سے بھتہ وصولی کا اعتراف کیا ہے۔


تفتیشی حکام کے مطابق ملزم ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے مرکزی کردار ہے ملزم نے بتایا کہ وہ کراچی آپریشن کے خوف سے بھاگ کر ساؤتھ افریقہ پہنچا، پھردبئی سے پاکستان واپسی پر پکڑا گیا، ملزم سے بھتہ کی رقم کے استعمال اور اس کی ٹرانزیکشنز کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔
Load Next Story