یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاک آرمی کے بلوچ رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے مزار اقبال کی سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور پرچم کشائی کی۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے 69ویں یوم آزادی کے موقع پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔


پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک آرمی کے بلوچ رجمنٹ کے چاک و چوبند دستے نے سیکیورٹی کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر لاہور میجر جنرل طارق امان تھے جنھوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جب کہ انھوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کے بعد پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزار اقبال پر پرچم کشائی بھی کی۔
Load Next Story