ژوب میں یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام
گوال اسماعئل زئی میں گھر سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹس اور راکٹ لانچر برآمد ہوئی، ترجمان ایف سی
سیکیورٹی فورسز نے یوم آزادی کے موقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے گوال اسماعیل زئی سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد کر لیا۔
ترجمان ایف سی کے مطابق ژوب کے علاقے گوال اسماعئل زئی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک گھر سے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں 24 راکٹ لانچرز، 5 خودکش جیکٹیں، 36 دستی بم، 25 بارودی سرنگیں اور 50 کلو گرام سے زائد دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔