یونانی پارلیمنٹ نے تیسرے بیل آؤٹ پیکج معاہدے کی منظوری دے دی
حکمراں جماعت سائیزا پارٹی کے بعض ارکان کی جانب سے معاہدے کی شدید مخالفت کی گئی۔
یونانی پارلیمنٹ نے طویل بحث کے بعد 93 بلین ڈالر کے تیسرے بیل آؤٹ پیکج معاہدے کی منظوری دے دی۔
یونان کی پارلیمان میں بیل آوٹ پیکج کے تحت اصلاحات کی منظوری کے لیے رائے شماری ہونے سے قبل ایوان میں گرما گرم بحث ہوئی جب کہ حکمراں جماعت سائیزا پارٹی کے بعض ارکان کی جانب سے معاہدے کی مخالفت کی گئی تاہم پارلیمنٹ نے گرما گرم بحث کے بعد 93 بلین ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ یونان اور قرض دہندگان کے درمیان مجوزہ قانون میں ٹیکسوں کی شرح میں تبدیلی، سرکاری ملازمین کو ملنے والی مراعات میں ردوبدل کرنے کے بارے میں اصلاحات بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل بیل آؤٹ پیکج کے تحت متعارف کرائی گئی اصلاحات پر کرائی گئی ووٹنگ میں وزیراعظم تیسپیرس کو اپنی جماعت کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑا اور حکمران جماعت کے 149 رکنِ پارلیمان میں سے 30 اراکین نے اصلاحات کے خلاف ووٹ دیا تھا۔