پیٹرولمٹی کا تیل اور سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ
اوگرا نے لیوی کم کرکے قیمتیں برقراررکھنے کی سفارش کی تھی
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5.64 روپے فی لیٹر جبکہ سی این جی کی قیمت میں1.29روپے فی کلوتک اضافہ کردیاہے،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت97.21 روپے فی لیٹر کی پرانی سطح پر برقرار رکھی گئی، نئی قیمتوںکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، اطلاق آج پیر سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 1.41،ہائی اوکٹین 5.64 ، مٹی کا تیل 1.94 اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں1.62 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ،پٹرول کی قیمت 85.90 ، ہائی اوکٹین 112.52، مٹی کا تیل 88.19 جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 85.33 روپے فی لیٹر ہو گئی ۔
سی این جی کی قیمتوں میں 1.29 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد خیبر پختونخوا، بلوچستان اور پوٹھوہار ریجن میں میں نئی قیمت 78.65 روپے جبکہ سندھ اور پنجاب میں 71.92 روپے فی کلو ہوگئی۔ واضح رہے کہ اوگرا نے پٹرولیم لیوی کم کر کے تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کی سفارش کی تھی جو مسترد کر دی گئی ۔