’’برادرز‘‘ میں ماں کا کردار نبھاتے جھجک نہیں ہوئی جیکولین
خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرنے اور سلمان خان کے سمجھانے پر کردار قبول کیا، جیکولین
بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے کہا ہے کہ انھیں فلم ''برادرز'' میں ماں کا کردار کرنے میں کوئی جھجک محسوس نہیں ہوئی۔
یہ بات انھوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہی جیکو لین فرنینڈس نے کہا کہ ان کی عمر کی اداکارائیں عموماً ماں کے کردار کی پیشکش نہیں قبول کرتی ابتدا میں بھی اس پیشکش کو قبول نہ کرنے کا سوچ رہی تھی مگر سلمان خان نے کہا کہ مجھے اس کردار کو نبھانے میں اپنی پرفارمنس دکھانے کا بھر پور موقع ملے گا جس پر میںنے فلم میں کام کرنے کا چیلنج قبول کرلیا اور بغیر کسی جھجک کے ماں کا کردار نبھایا۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہناتھا کہ میں فلموں میں ہر طرح کا کردار نبھانا چاہتی ہوں تاکہ خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرسکوں اور خوش ہوں کہ ان کی محنت رنگ لائی ہے اور مداح انھیں سراہتے ہیں ۔واضح رہے کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سادھارتھ ملہوترا، اکشے کمار اور جیکی شروف شامل ہیں۔ کرن ملہوترا کی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی فلم ''برادرز'' کو گزشتہ روز سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردیا گیا ۔